اسلام آباد: نیب ترمیمی بل 2022ء اور انتخابات ترمیمی بل 2022ء ایوان بالا میں بھی کثرت رائے سے منظور ہوگئے، اپوزیشن نے بلز کے خلاف چئیرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔ مزید پڑھیں

کراچی: معروف اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں، اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں اگر انسان میں غیرت نہیں تو وہ عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی فالو کرلے، مدینہ کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بہت لوگ جو عمران خان کے مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ اب عمران خان اب مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئیں گے، وہ سچے آدمی ہیں‘۔