ایران : امام خمینی کےآبائی گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی

ایران میں نامعلوم افراد نے ایرانی انقلاب کے بانی امام خمینی کے پرانے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

ایرانی شہر خمین میں واقع امام خمینی کی جائے ولادت کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا کے مطابق امام خمینی کے پرانے گھر کو گزشتہ شام آگ لگائی گئی تاہم خبرایجنسی کا کہنا ہے آزادانہ طورپرواقعے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے امام خمینی کے گھر کو آگ لگانے کی تردید کر دی ہے۔