اسلام آباد: نیب ترمیمی بل 2022ء اور انتخابات ترمیمی بل 2022ء ایوان بالا میں بھی کثرت رائے سے منظور ہوگئے، اپوزیشن نے بلز کے خلاف چئیرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔ مزید پڑھیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں او آئی سی کانفرنس کے دوران منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی، ایف اے/آئی کام کے پرچے 13۔ 14 اپریل کو ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں او آئی سی کانفرنس کے دوران منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ کنٹرولر امتحانات کا کہناتھاکہ 22تا 24مارچ صرف اسلام آباد ریجن اور راولپنڈی شہر میں امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے او آئی سی کانفرنس کے تناظر میں میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے اسلام آباد, راولپنڈی میں منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔میٹرک کے پرچے 22مارچ کے بجائے 4 اپریل کو ہوں گے۔میٹرک کورس کوڈ نمبر 260کے پرچے 24مارچ کے بجائے 5 اپریل کو ہوں گے۔
علاوہ ازیں ایف اے/آئی کام کے پرچے 13۔ 14 اپریل کو ہوں گے۔راولپنڈی کے باقی تمام تحصیلوں، مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان، واہ کینٹ ٹیکسلا اور یونیورسٹی کے راولپنڈی کیمپس میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔