بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم مرطوب رہے گا، سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

موہنجودوڑو میں درجہ حرارت 48، دادو اور نوابشاہ میں 47 تک جانے کی پیشگوئی ہے، بلوچستان میں سبی، نوکنڈی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے 30 جون سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔