عمران خان کی پیشی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتہائی سخت

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں موجود ہیں جہاں آئی جی اسلام آ باد پولیس لائنز پہنچ چکے ہیں۔

پولیس لائنز میں بھی سکیورٹی کے سخت انتطامات ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

عمران خان سے پولیس لائنز میں 10 افراد کی ملاقات

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نےملاقات کی جن میں صدر مملکت، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، ڈاکٹر فیصل اور 7 7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔