چین:خاتون کا شوہر کے کومےسے باہر آنے پرلوگوں کےعطیات واپس کرنے کا فیصلہ

چین میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے کومے کی حالت سے باہر آنے کے بعد لوگوں کو ان کے عطیات واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر کے کار حادثے میں زخمی اور کومے میں جانے کے بعد 4 ہزار سے زائد افراد نے 26 ہزار 500 ڈالرز عطیہ کے طور پر دیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر جیانگ لی 2020 میں ایک سنگین کار حادثے کے بعد کومے میں چلے گئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ نے دن بھر ان کے ساتھ رہ کر ان کی خدمت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو دوبارہ چلنے اور بولنے کا طریقہ سکھایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیانگ کی دیکھ بھال، اسپتال اور ادویات کے اخراجات پورے نہ ہونے پر 32 سالہ ڈِنگ نے عطیات اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی اور اسے 4 ہزار 55 افراد کی جانب سے 26 ہزار ڈالرز ملے۔

چینی میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے عطیات دینے والے تمام افراد کی معلومات لکھ لی تھیں اور اب اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ہر شخص کو پیسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے میرے ساتھ مالی تعاون کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز 2020 میں خاتون سے کہہ چکے تھے ان کے شوہر کے اٹھنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔