راولپنڈی میں ملزمان نے 13 سالہ لڑکے کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کردی

راولپنڈی: راولپنڈی مصریال روڈ پر نامعلوم ملزمان نے 13 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے، واقعے پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے 13 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے مصریال روڈ پر پھینکے، پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کرلیے ہیں، لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے افسوس ناک واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلی عثمان بزدار نے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔