امریکا میں 3 سالہ بچے نے ماں کو گولی مار کر قتل کردیا

شکاگو: امریکا میں کار پارکنگ ایریا میں کھڑی کار میں بیٹھے 3 سالہ بچے سے غلطی سے پستول چل گئی جس کے نتیجے میں برابر میں بیٹھی ماں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو میں ایک خاندان اپنی کار میں سپر مارکیٹ پہنچا اور شاپنگ کے بعد باپ نے سب کو کار میں بیٹھ کر انتظار کرنے کا کہا اور خود برگر وغیرہ لے چلا گیا۔

اسی دوران کار میں موجود 3 سالہ بچے کو کسی طرح باپ کی پستول مل گئی اور اس نے ڈرانے کے انداز میں اپنی ماں کو ہینڈز اپ کہا۔ اسی کھیل کھیل میں غلطی سے پستول چل گئی۔

گولی ماں کو لگی اور وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے والد کو پستول رکھنے اور احتیاط نہ برتنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بچوں کو فی الحال دارالامان بھیج دیا گیا ہے۔