بھارت: جناح ٹاور کے رنگ کے بعد اب نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ

آندھرا پردیش: بھارت کے شہر گنٹور میں مہاتما گاندھی روڈ پر موجود پاکستان کے بانی قائد اعظم کے نام سے منسوب جناح ٹاور کو قومی جھنڈے کا رنگ دینے کا بعد بی جے پی کارکنان اب اس کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جناح ٹاور کو بھارتی قومی جھنڈے کے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے اور یہاں بھارتی جھنڈا بھی لہرایا جانے والا ہے۔ لیکن بی جے پی کارکنان اس کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔بی جے پی ارکان کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کا نام فوری طور پر تبدیل کیا جائے ورنہ یہ تحریک یونہی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ قائد اعظم 1939 میں آزادی سے قبل گنٹور آئے تھے جہاں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ اسی خطاب کی یاد میں یہاں جناح ٹاور تعمیر کیا گیا۔