ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی بیٹرز نے مایوس کیا:ناصر حسین

انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی بیٹرز نے مایوس کیا۔

انہوں نے بھارتی بلے بازوں کو مشورہ دیا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو فاسٹ بالرز کی سوئنگ کو کھیلنا بابر اعظم اور ولیمسن سے سیکھنا چاہیے۔

ناصر حسین نے کہا کہ کین ولیمسن اور بابر اعظم دونوں پیسرز کو دیر سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

بھارت کو اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دی تھی۔