معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
انچارج آئی ٹی سکیشن انٹربورڈ کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایات
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے انچارج آئی ٹی سکیشن انٹربورڈ کو فوراً عہدے سے ہٹانے اور ساتھ ہی انٹر کے طلبہ کو 15 فیصد اضافی مارکس دینے کی ہدایات جاری کردیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحانی نتائج کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سروش لودھی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے انٹر بورڈ کراچی نے فرسٹ ایئر 2023 کے پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے طلبہ کو 15 فیصد اضافی مارکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر ریاضی میں 15، کیمسٹری، فزکس اور شماریات میں 12 جبکہ باٹنی اور زولوجی میں 6 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم سی کیوز کے پیپر آپٹیکل مارکس ریگکنیشن سسٹم سے جانچے جائیں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔
انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرائی جائے، امتحانات کے کنٹرولر، تمام ڈپٹی کنٹرولرز اور آئی ٹی منیجر امتحانات 2023 کے انعقاد کے ذمے دار ہیں۔
انہوں نے انچارج آئی ٹی سکیشن انٹربورڈ کو فوراً عہدے سے ہٹانے اور کمیٹی کو تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے پیپرز کا پیٹرن اور مارکس کی اسکیم بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کم از کم 3 سال تک نافذ العمل رہے گی۔
انہوں نے پیپرز کے جانچ مراکز کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے اور امتحانات سے متعلق تمام ملازمین بشمول ہیڈ ایگزامینرز، ایگزامینرز، انویجیلیٹرز کی تربیت کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے بورڈ افسران کے خلاف اظہار برہمی کے نوٹس جاری کئے جائیں۔