کورونا کی پانچویں لہر میں شدت؛ مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 64 ہزار 121 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6377 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 48 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1618 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔