انٹرمیڈیٹ میں داخلوں،امتحانی تاریخ کا شیڈول جاری

(جنید ریاض)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال 2022 کے داخلوں کے لئے اصلاحی شیڈول جاری کردیا۔لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا آغاز 18 جون 2022 سے ہوگا ۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال 2022 کے داخلوں کے لئے اصلاحی شیڈول جاری کردیا۔داخلے یکم مارچ سے وصول کیے جائیں گے۔31 مارچ تک سنگل فیس ، 18 اپریل تک ڈبل فیس اور 26 اپریل تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے وصول ہوں گے۔بورڈ حکام کا کہناتھا کہ 26 اپریل کے بعد کسی طالبعلم سے داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا آغاز 18 جون 2022 سے ہوگا ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحان سے کاشیڈول جاری کیا گیاتھا۔ میٹرک کے امتحان کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔