پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم اب انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ کچھ دیر میں سروس مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔