ایران :جوہری معاہدے پر عمان کے ذریعے امریکا سے بلاواسطہ بات چیت جاری ہے

ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمان کے ذریعے امریکا سے بلاواسطہ بات چیت جاری ہے۔

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا کہ جوہری معاہدہ بحالی کے سلسلے میں عمانی حکام کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمان کے ذریعے دوسرے فریق کے ساتھ امریکی پابندیوں کے خاتمے پر پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ ہم نے سفارتی عمل کو کبھی نہیں روکا، نہ ہی بات چیت خفیہ تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہا تھا کہ امریکا سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا جاسکتا ہے۔