ایران کی جانب سے 3 سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کر دیے گئے

ایران کی جانب سے 3 سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کر دیے گئے۔

اس حوالے سے ایران نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹس مواصلات اور جیو پوزیشن ٹیکنالوجی کی جانچ کے ساتھ ساتھ کارگو کو خلاء میں پہنچانے کی افادیت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یاد رہےکہ ایران کی جانب سے یہ سیٹلائٹ لانچ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے بعدمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موقع پر ہوا ہے۔