انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی مزید پڑھیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یکم جون سے اگلے 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑا رد و بدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روز قبل 30 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا اب اس میں مزید 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی جارہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ماہ مئی میں ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کی کمی کی گئی ہے ، جو اگلے پندرہ دن کےلیے 253 فی لیٹر ہوگی۔
اُن کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روز قبل 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ، اس بار مزید 8 روپے کی کمی کی جارہی ہے، یوں ماہ مئی میں مجموعی کمی 20 روپے ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 8 روپے کمی کے بعد اگلے 15 روز کےلیے پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔