اسلام آباد پولیس کی علی افضل ساہی کو گرفتار کرنےکی تردید

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو گرفتار کرنےکی تردیدکردی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

خیال رہےکہ علی افضل ساہی اپنے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج مقدمے میں ضمانت کے لیے آج پیش ہوئے تھے۔