اسرائیلی فوج خان یونس کے نصر ہسپتال میں گھس گئی

اسرائیلی فوج کئی ہفتوں تک محاصرہ کرنے کے بعد غزہ کے شہر خان یونس کے نصر ہسپتال میں گھس گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے نصر ہسپتال سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں یہاں تک کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ یعنی آئی سی یو میں داخل مریضوں کو بھی ہسپتال چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے نصرہسپتال پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج بھاری ٹینک اور مشین گنز کے ذریعے فائرنگ کر رہی ہے اور نصر ہسپتال کی حالیہ صورتحال تباہ کن ہے۔

رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کال کی ہے۔

امریکی صدر نے فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر اسرائیل کو آپریشن نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔