غزہ پر اسرائیلی حملے جاری

اسرائیلی فوج کے رفح میں 2 رہائشی عمارتوں پر حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران 2 فلسطینی نوجوانوں پر تشدد بھی کیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں جمعرات سے جمعہ کے درمیان 112فلسطینی شہید اور 148 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 287 زخمی بھی ہیں۔