استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے

استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، وہ اتوار کی شب لندن پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے، جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، ان کی لندن میں ن لیگی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق عبد العلیم خان کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

عامر کیانی کو سیکریٹری جنرل اور عون چوہدری کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پارٹی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔