انصاف ملا آج بڑی خوشی کا دن ہے: احد چیمہ

نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ نے کہا ہے کہ انصاف ملا آج بڑی خوشی کا دن ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ جب یہ سب ہو رہا تھا تو سول سیکریٹریٹ افسران نے مجھ پر اعتماد کیا۔

احد چیمہ نے کہا کہ ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چیئرمین نیب کی بات خوش آئند ہے جہاں غلطی ہو اس کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے سربراہ کا کام ہے غلطی کو درست کیا جائے۔