جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کر دیا

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے دونوں شوکاز سپریم کورٹ میں چیلنج کیے ہیں اور کیس اوپن کورٹ میں چلانے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوسرا شوکاز جاری کرنے سے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات کا فیصلہ ضروری تھا۔