کراچی : ناظم آباد نمبر 3 میں پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑا ،ایک شخص قتل اور 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پانی کی لائن پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مقتول عاصم کے بھائی نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈر غیرقانونی طور پر پانی کی لائن ڈال رہے تھے۔

مقتول کے بھائی کے مطابق علاقہ مکینوں نے جب بلڈر کو منع کیا تو جھگڑا ہوگیا جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

نوید نے میڈیا کو بتایا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کو پولیس کے حوالے کیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔