معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
کراچی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط
کراچی: کراچی میں جاری دوسرے میچ کا تیسرا روز انتہائی دلچسپ رہا، آسٹریلوی نے تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تاہم قومی ٹیم 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
تیسرا روز
کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اسکے بعد ٹیم کی لائن لگ گئی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم صفر، محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 اور حسن علی صفر، کپتان بابراعظم 36 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کے بجائے دوسری اننگز کا کھیل جاری رکھا اور تیسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے۔ آسٹریلوی ٹیم کی مجموعی برتری 489 رنز کی ہوگئی ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 35 اور مارس لبوشین 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا نے 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک رنز میں بغیر کسی اضافہ کے شاھین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے مزید 51رنز کا اضافہ کرکے بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی۔
دوسرا روز
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آج دوسرے روز کا کھیل کھیلا گیا، آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا اور دن کے اختتام تک اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 160 رنز کر بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستانی گیند باز آج پانچ وکٹیں حاصل کرسکے۔
کھیل ختم ہونے پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے موجود تھے جو کل سے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کریں۔
پہلا روز
کراچی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔
پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔ اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اب ہمارا کام اچھی بیٹنگ کرنا ہے، مچل سوئپسن کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروا رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ بعد میں اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی، ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔
پاکستان
امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔
آسٹریلیا
عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔