کراچی : ابراہیم حیدری میں پولیس کے دو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والوں نے چھاپے کیلئے آئے پولیس کے دو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے اہلکاروں کو بازیاب کروایا، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ابراہیم حیدری میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے دو پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر یرغمال بنا لیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے اہلکاروں کو بازیاب کروایا، واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔