کترینہ کیف کی بہن ازابیل گلوکار بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں کاسٹ

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف پاکستانی گلوکار بلال سعید کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔

بلال سعید نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی میوزک ویڈیو ’’جدائیاں‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ ازابیل کیف بھی نظر آرہی ہیں۔ میوزک ویڈیو آج ریلیز کی جائے گی۔ ازابیل نے بھی میوزک ویڈیو کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ازابیل کیف نے گزشتہ برس فلم ’’ٹائم ٹوڈانس‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔