کترینہ کیف کا ’’شکر اور صبر‘‘ کا پیغام

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شکر اور صبر کا پیغام دیا ہے۔

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔

9 دسمبر کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فینز کو سرپرائز دیتے ہوئے شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں۔

کترینہ نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے چہروں پر ابٹن لگاہوا ہے اور دونوں انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

تصاویر میں کترینہ کیف کے گھروالوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کترینہ نے تصاویر کے ساتھ ’’شکر، صبر اور خوشی‘‘ کا پیغام لکھا۔

اس پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ کترینہ کیف اپنی شادی سے بے انتہا خوش اور اوپر والے کی شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں