کیرالہ: طالبات داخلہ ٹیسٹ‘ تلاشی کیلئے زیرجامہ اتارنے کیلئے مجبور کرنے پر5 خواتین گرفتار

کیرالہ(اے پی پی)بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک تعلیمی ادارے میں منعقدہونے والے بھارت کے قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ نیشنل ایلجبیلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی )کے امتحان کے دوران طالبات کو تلاشی کے لئے زیر جامے اتارنے پر مجبورکرنے پر ڈیوٹی پر مامو5 خواتین کو گرفتار کیا گیاہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ طالبات اتوار کو ہونے والے ٹیسٹ میں شرکت کر رہی تھیں۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ انہیں پولیس کی جانب سے کئی گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

اگر چہ 3 خواتین نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی( این ٹی اے)کی خدمات حاصل کرنے والے ادارے کے لیے کام کرتی ہیں جبکہ دو آیور کے نجی تعلیمی ادارے کے لیے کام کرتی ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔