سرکاری سکولوں میں قرآن پاک پڑھانے کیلئے 40 ہزار عربی اساتذہ کی کمی

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کو صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں قرآن مجید پڑھانے کے لیے 40ہزار عربی ٹیچروں کی کمی کا سامنا ہے۔

حکومت کی جانب سے سرکاری ونجی سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی کر دی گئی ہے۔

سرکاری سکولوں میں مڈل سکولوں کی حد تک کہیں کہیں عربی ٹیچر موجود ہیں۔

صوبے بھر کے تمام 48742 سکولوں میں سے تقریباً 40 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں عربی ٹیچرز موجود نہیں ہے۔

جس کے باعث سرکاری سکولوں میںطلباء و طالبات کو قرآن مجید کی لازمی تعلیم نہیں دی جاسکتی ہے۔

طلبا و طالبات کو سرکاری سکولوں میں قرآن مجید نہ پڑھانے پر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔

عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔