لاہور کے متعددسکولز میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے کا انکشاف

(جنید ریاض)شہر کے آدھے سے زیادہ سکولز میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے کا انکشاف، طالبعلم غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے محروم،گرائونڈز نہ ہونے کے باعث سٹوڈنٹس کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے لگے۔

حکومت ایک طرف کھیلوں کو فروغ دینے کے دعوے کر رہی ہے، تو دوسری طرف سہولیات کا فقدان ہے۔ لاہور کے 51 فیصد سکولز میں کھیلوں کے میدان ہی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ غیرنصابی سرگرمیاں نہ کروانے سے طالبعلموں کی کھیلوں میں دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے، کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں کے مابین وقتاً فوقتاً کھیلوں کے مقابلے کروائے جاتے ہیں، کورونا کے باعث کافی عرصہ سے مقابلے نہیں ہوسکے۔