معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ: جلد وکٹیں گنوانے کے باوجود آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم
لاہور: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لیے ہیں۔
پہلا روز
چائے کے وقفے کے بعد اسٹیو اسمتھ 59 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اوپنر عثمان خواجہ 87 اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے 8 رنز پر دو کھلاڑی پویلین بھیج دیے تھے لیکن اسپنر نعمان علی کی گیند پر کپتان بابراعظم نے عثمان خواجہ اور نعمان علی نے اپنی ہی گیند پر اسٹیو اسمتھ کا اہم کیچ چھوڑ دیا تھا۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر سات رنز جبکہ مارنس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین ٹیسٹ کیریئر میں تیسری مرتبہ پاکستان کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ میزبان ٹیم پاکستان نے فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو آخری ٹیسٹ کا حصہ بنایا ہے۔
آخری ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
پاکستان
امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی، نسیم شاہ۔
آسٹریلیا
عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔