لاہور؛ یونیورسٹی کی طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی

لاہور کالج برائے خواتین کالج یونیورسٹی میں بی ایس فزکس کی طالبہ نے خود کشی کی کوشش کی ہے ،طلبہ منزہ نے ہوسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کالج برائے خواتین کالج یونیورسٹی میں بی ایس فزکس فائنل ائیر کی طالبہ نے خود کشی کی کوشش کی،طلبہ منزہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس پر شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طلبہ کا علاج جاری ہے،منزہ کا تعلق فزکس ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔