لاہوری منچلوں نے اسموگ کی رکاوٹوں سے ہی کھیلنا شروع کردیا

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک ہونے کے باوجود شہری سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

لاہور میں منچلوں نے مال روڈ کو بند کرنے والے بیریئرز کو ہی کرکٹ کی وکٹ بنا لیا اور کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

واضح رہے کہ اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے آج لاہور سمیت دس اضلاع میں مزید سختی کردی گئی ہے۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت اور خلاف ورزی روکنے کے لیے افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، بیکری، کریانہ اسٹورز، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سینٹرز اور آئی ٹی سینٹرز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔