مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی پر ننھے شہزادے کی ’شرارتیں‘ وائرل
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات جاری ہیں، جس پر دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی نظریں جمی ہیں۔ اس دوران مختلف تقریبات کے دوران کئی مواقع پر شہزادہ لوئس کے شرارتی لمحات کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیے، جو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ لوئس نے ایک تقریب میں سیلر سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ اپنی دھن میں مگن بہت دلچسپ تاثرات دے رہے ہیں۔
ایک تقریب میں خاندان کے کئی افراد شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن و دیگر ملکہ کے ساتھ شریک ہوئے اور تصاویر کھنچوائیں، لیکن شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ لوئس اپنی بچگانہ شرارتوں کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔
چار سالہ شہزادہ لوئس تقریب کے دوران مختلف چہرے بناتے رہے جبکہ انہوں نے فلائی پاسٹ کے دوران رائل ائرفورس کے طیاروں کی آواز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیے۔
بالکونی پر تصاویر بناتے ہوئے ایک موقع پر شہزادہ لوئس کو اپنی پردادی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو ننھے شہزادے سے بات کرنے کے لیے تھوڑی جھک گئیں۔ اس موقع پر شہزادہ لوئس کے بہن بھائی 8 سالہ شہزادہ جارج اور 7 سالہ شہزادی شارلٹ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے ستر برس مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز 2 جون کو فوجی پریڈ کے ساتھ شروع ہوا تھا، جب ملکہ الزبتھ دوم، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کو سلامی پیش کی گئی تھی۔
ملکہ برطانیہ نے پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات میں شریک ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ 96 سالہ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ میں سب سے طویل عرصے تک تخت نشیں رہنے والی شخصیت ہیں۔