مدینہ منورہ: رمضان المبارک ک ے حوالے سے مسجد نبوی میں تیاریاں

مدینہ منورہ (اے پی پی)سعودی عرب کے ادارہ امن و سلامتی کے معاون سیکرٹری سعود الصاعدی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے مسجد نبوی میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ میں رمضان المبارک کے حوالے سے مسجد نبوی میں تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زائرین مسجد نبوی میں 55 دروازوں سے آ جا سکیں گے، ان کے لیے 8 الیکٹرانک زینے کھولے جائیں گے جبکہ خواتین کیلیے مختص مقامات پر 6 سپیشل دروازے ہوں گیجن سے خواتین آ جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وضو کے لیے جانے والوں کے لیے خاص سہولت ہو گی اور 4300 افراد کو سپیشل کارڈ جاری ہوں گے۔