یوکرائن سے طلبا کی اکثریت پولینڈ منتقل، باقی کو بھی جلد نکال لیں گے، پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر برائے یوکرائن ڈاکٹر نوئیل اسرائیل کھوکھر نے اپنے ایک آڈیو میسیج میں کہا ہے کہ یوکرائن میں تین ہزار سے زائد پاکستانی فیملیز اور طلبا تھے جن کی اکثریت کو پولینڈ منتقل کردیا گیا ہے پچاس سے زائد طلبا کو پولینڈ منتقل کردیا۔ باقی کو بھی جلد نکال لیں گے۔

یوکرائن میں جنگ کے بعد پاکستانی شہریوں اور طلبا کی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے سہولت مرکز قائم کردیا ٹیلی فون نمبر بھی جاری۔

یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ترنوپل شہر میں ایک سہولت مرکز قائم کیا ہے۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ترنوپل شہر میں ایک مرکز سہولت اور لیوو ریلوے سٹیشن پر ایک استقبالیہ پوائنٹ بنایا ہے۔ لیوو ریلوے سٹیشن کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، 380932197175، 380633881573۔ جبکہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو پولینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ پولینڈ میں بارڈر کراسنگ کی سہولت کے لیے ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے قونصلر زاہد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جن کا نمبر یہ ہے 48668059876۔

پاکستانی طلبہ و طالبات کے حوالے سے سفارت خانے نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے پہلے ہی 35 طلبہ و طالبات کو پولینڈ منتقل کردیا ہے.