پی این ایس سی کے جہاز میں تکنیکی خرابی ، 2 ملکوں سے روانگی روک دی گئی

پی این ایس سی کے جہاز میں تکنیکی خرابی کے بعد اس کی یکے بعد دیگرے 2 ملکوں سے روانگی روک دی گئی۔

شپنگ ذرائع کے مطابق ملتان جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب اس کی بھارتی کانڈلا پورٹ سے روانگی روکی گئی، جس کے بعد پی این ایس سی نے اگلی پورٹ پر مرمت کا وعدہ کیا۔

شپنگ ذرائع نے بتایا ہے کہ جہاز ممبئی پورٹ گیا لیکن اس کے تکنیکی خلل کو دور نہیں کروایا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق اومان کی سوہار پورٹ پر جہاز ملتان کو پھر روانگی سے روکا گیا۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان بلک جہاز کراچی کی جانب مرمت کے لیے رواں دواں ہے۔

کراچی میں واقع پی این ایس سی ورکشاپ ملتان بلک جہاز کی تکنیکی خرابی دور کرے گی۔

پی این ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 پورٹس پر جہاز روکنے کا معاملہ معمول کا عمل ہے۔

ترجمان پی این ایس سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہازوں کی مرمت اور سیفٹی امور کو سنجیدگی سے حل کیا جاتا ہے۔