مینجمنٹ جس برانڈ کی کرکٹ چاہتی ہے اسی کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں:سلمان علی آغا

نوجوان کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ مینجمنٹ جس برانڈ کی کرکٹ چاہتی ہے اسی کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہمیں اسی برانڈ کا کہا گیا ہے۔

سلمان نے کہا کہ دورہ سری لنکا کو سامنے رکھ کر ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں پہلے کھیل چکا ہوں، وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ابھی اسپنرز کے خلاف کھیل رہے ہیں فاسٹ بولرز کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا۔