ارباز سے شادی فلمی کیریئر میں کبھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوئی، ملائکہ اروڑا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان سے شادی فلمی کیریئر میں کبھی رکاوٹ ثابت نہیں ہوئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998ء میں شادی کی تاہم دونوں نے 2017ء میں علیحدگی کا اعلان کیا۔ ملائکہ اروڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے انٹرویو میں کہا کہ ارباز خان سے شادی کرنے اور اس کے فوری بعد فلم نگری میں قدم رکھنے سے کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئی بلکہ اس سے میری زندگی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پرکشش شخصیت ہونے کے باوجود شادی کی اور بچے کو بھی جنم دیا، میں نے شادی اور حاملہ ہونے کے تصورات کی تعریفِ نو کی اور اسے دلکش بنایا۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ شادی کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنی اس بات کو مختلف طریقوں سے ثابت کیا، میں نے شادی کے فوراً بعد بچے کو جنم دینے کا ارادہ کیا، میرا یہی خیال تھا کہ کیریئر پر کوئی فرق پڑے گا، لوگوں نے بہت باتیں کیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے علیحدگی سے ایک سال قبل ہی اداکار ارجن کپور سے قریبی تعلق قائم کیا جو اب تک برقرار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے درمیان علیحدگی کی وجہ ارجن کپور ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں