میٹرک، انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خطرہ؛ بڑی وجہ آگئی

سکول اساتذہ کی جانب سے امتحانی ڈیوٹیاں کرنے سے انکار پر لاہور بورڈ کو امتحانی عملہ کی شدید کمی کا سامنا، عملہ کی کمی کے باعث میٹرک اور انٹر کے امتحانات بری طرح متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق سینکڑوں اساتذہ نے امتحانی ڈیوٹی لگنے کے باوجود سنٹر سپرنٹینڈنٹ کو رپورٹ نہیں کی۔اساتذہ کی غیرحاضری کے باعث سنٹر سپرنٹینڈنٹ کو اپنے طور پر سٹاف ارینج کرنا پڑ رہا ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

کہاگیا ہے کہ سکولوں سربراہان کے کی جانب سے اساتذہ کو ڈیوٹیاں کرنے سے نہ روکا جائے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سکول سربراہان کو ڈیوٹیوں کیلئے اساتذہ کو فوری این او سی جاری کرنے کی ہدایات کردی ہے۔