9 مئی واقعا ت :گلوکار سلمان احمد کاملوث افراد کے لئے سزا کا مطالبہ

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے لئے سزا کا مطالبہ کر دیا۔

گلوکار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر دل بہت دکھا، ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے ان واقعات کے ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔