اللہ کپتان کی حفاظت کرے’، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے گوجرانوالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کپتان کی حفاظت کرے اور ہمارے پیارے پاکستان کو محفوظ رکھے۔

خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔