کراچی یونی ورسٹی حملے میں ہلاک 3 چینی اساتذہ کیلئے تمغہ امتیاز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کوبعد از وفات تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ہے۔ اعزاز پاکستان اورچین کی دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزاز آئین کے آرٹیکل 259 اور ایکٹ 1975 کے تحت عطا کیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو دہشتگرد حملے میں تین چینی اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔