اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا طبی معائنہ، کسی پر کوئی تشدد نہیں ہوا

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کسی پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

ذرائع اڈیالہ جیل کے مطابق شاہ محمود قریشی اور جمشید اقبال چیمہ مکمل صحت مند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو معدے اور کمر میں تکلیف ہے، دوا لینے پر فشار خون معمول کے مطابق ہے۔

ذرائع اڈیالہ جیل نے مزید بتایا کہ فواد چوہدری کو پیشاب میں انفیکشن ہے، ان کے یورین انفیکشن ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔