پنجاب یونیورسٹی کے 50 سے زائد طلبا گرفتار

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف پولیس کا آپریشن،پولیس نے 50 سے زائد جمعیت کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا،کارکنان مختلف ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پنجاب یونیورسٹی میں پولیس نے اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد جمعیت کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔انتظامی شعبے خے مطابق کارکنان شعبہ سپورٹس میں خارج شدہ طلباء کو امتحان دلوانے کے لئے جمع ہوئے۔شعبے کی انتظامیہ نے خارج شدہ جمعیت کے کارکنوں کا امتحان لینے سے انکار کیا۔جمعیت کے کارکنان مختلف ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب تھے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔