ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کا تیرہواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کےد رمیان کھیلا جارہا ہے۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز لیگ میں ناقابلِ شکست ٹیم رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کو چار میں سے دو میچز میں فتح حاصل ہوسکی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی، حسین طلعت کی جگہ ثاقب محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ملتان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔