ملتان سلطانز کا پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اسکور

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھواں دار ہٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اور تمام ایڈیشنز میں دوسرا بڑا اسکور کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور کوئٹہ کو 246 رنز کا ہدف دیا۔

شان مسعود 57، رائلی روسو 71 اور خوشدل شاہ 10رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان 83 پر ناٹ آؤٹ رہے۔