نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 21 جون دن 11 بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا ہے، انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے، انہوں نے 58 تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے۔