این سی او سی اجلاس، تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق نئی تجاویز

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ،تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز ہے، این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔